مزید خبریں

حیدرآباد: پھلیلی مرزا پاڑے میں خاتون نے خود کشی کرلی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے پھلیلی مرزا پاڑے میں گھریلو تنازعے پر دل برداشتہ ہو کر خاتون نے خودکشی کرلی ۔مرزا پاڑے کی رہائشی 30سالہ صائمہ پٹھان نامی خاتون نے گھریلو تنازع پر دلبرداشتہ ہوکر گھر کی چھت سے کود کر شدید زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئی، اسپتال کے عملے نے قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی ۔