مزید خبریں

بی جے پی رہنما کی گستاخی کیخلاف ہندوبرادری بھی سراپا احتجاج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کی گستاخی کے خلاف پاکستان کی ہندو برادری بھی سراپا احتجاج ہے، بی جے پی رہنما کے گستاخانہ بیان کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا میں مسلمان اور اقلیتی برادریوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار ہندو سوچی پنچات ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدر رمیش کمار، امرشی ٹھاکر، واگارام بھیل، رانا پردیب ودیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ انتہا پسند پارٹی بھارتی حکمران پارٹی کی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے بھارت کو تباہ وبرباد کردیا ہے ،حالیہ بی جے پی کی انتہا پسند رہنما کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کا واقعہ پیش آیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مودی سرکاری کی انتہائی پسندی کے خلاف عالمی فورم پر بھر پور آواز بلند کی جائے ۔