مزید خبریں

Jamaat e islami

پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا، عالیہ حمزہ ملک پارلیمنٹ کے دروازے پر چڑھ گئیں، اس دوران وہ زخمی بھی ہوگئیں، عالیہ حمزہ کے پاؤں اور ہاتھ پر زخم آئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی مستعفی خواتین ارکان اسمبلی احتجاج کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، جہاں عالیہ حمزہ، کنول شوزب، ملیکہ بخاری کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی خواتین نے مظاہرہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے احتجاج سے پولیس اور انتظامیہ بے خبر رہی۔ پی ٹی آئی کی خواتین اراکین پارلیمنٹ گیٹ نمبر ایک سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، خواتین اراکین نے مہنگائی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ایم این اے عالیہ حمزہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کرنے آئے تھے، ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے دھکے بھی دیے۔ عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ استعفے دے چکے ہیں، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کرنے آئے تھے، ہمارے استعفے کی تصدیق اسپیکر قومی اسمبلی نے کر دی تھی، ہماری آواز کو دبا نہیں سکتے۔