مزید خبریں

قلعہ سیف اللہ حادثے کا ایک اور زخمی چل بسا‘ ہلاکتیں23ہوگئیں

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں وین حادثے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ت23 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر ویگن قلعہ سیف اللہ کے علاقے اختر زئی کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے 22افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ 13 سالہ صفیان حادثے میں زندہ بچ جانے والا واحد فرد تھا۔ جسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی صفیان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی جو گزشتہ روز دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ جاں بحق لڑکے کا تعلق ڈیرہ اسماعیل کے اس بد قسمت خاندان سے تھا جس کے 8 دیگر افراد بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔