مزید خبریں

Jamaat e islami

سینیٹر ارباب عمر فاروق کی وفاقی وزیرتوانائی سے ملاقات

اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر سے ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے وفاقی وزیر توانائی کی توجہ کوئٹہ شہر اور اندرون صوبہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور کیسکو کی زائد بلوں کی مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کیسکو کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں اور زمیں داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ‘گرمی کے باعث عوام الناس کی تکالیف مزید بڑھ گئی ہے اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی خرّم دستگیر نے سینیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت کوئٹہ کے شہریوں کو برقی ترسیل کی بروقت فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی اور اس ضمن میں اراکین پارلیمنٹ کی تجاویز اور سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا،وفاقی وزیر نے سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی کو یقین دہانی کرائی کہ اگلے مہینے تک کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کادورانیہ مزید کم کیا جائیگااور کیسکو کے نظام کار میں اصلاحات اور جدت لاکر شہریوں کو برقی ترسیل کی فراہمی کا عوام دوست نظام وضع کیا جائے گا۔