مزید خبریں

Jamaat e islami

توہین رسالت‘سراج الحق کی اپیل پرآج سندھ بھر میں مظاہرے ہونگے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان اور ایک اور رہنما کی جانب سے نبی اکرمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر آج کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے،صوبائی
ترجمان مجاہدچنا کے مطابق اس حوالے سے سندھ کے ہرشہر میں احتجاجی مظاہرے کرکے مسلمان اپنے پیارے نبیؐ سے محبت اوربھارت کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کریں گے ۔مظاہروںسے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما وعلما کرام خطاب کریں گے جبکہ علما کرام خطبات جمعہ میں بھارت کی حکمران بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات اورمسلمانوں پرہونے والے مظالم پرگفتگو اوربھارت کے اسلام وانسانیت دشمن اقدامات کے خلاف قراردادیں پاس کی جائیں گے۔صوبائی نائب امیرممتازحسین سہتوخیرپور،حافظ نصراللہ چنا کندھ کوٹ،حافظ نعیم الرحمن کراچی،مولانا حزب اللہ جکھروشکارپور دیگر رہنما تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلیوں کی قیادت وخطاب کریں گے۔