مزید خبریں

بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی،ایڈمنسٹریٹر

کراچی( پ ر ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سیدشبیہ الحسن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی میں تمام رہائش پذیر افراد اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا آغاز کیا جارہا ہے عوامی مسائل کا حل عوام سے باہمی مشاورت سے نکالا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں مگر اس وقت بھرپور توجہ مون سون کے حوالے سے پیدا ہونے والے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات پر ہے، جو آبادیاں ندی نالوں کے اطراف آباد ہیں ان پر ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں، بلدیہ غربی دیگر یوٹیلٹی سروسز کی فراہمی میں مصروف اداروں کی مدد سے مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سپرنٹنڈ نگ انجینئر اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔