مزید خبریں

یورپ میں کساد بازاری پر قابو پانے کے لیے اہم پروگرام بند کرنے کا عندیہ

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی مرکزی بینک نے کساد بازاری پر قابو پانے کے لیے اہم پروگرام بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی بینک سود کی شرح میں اضافے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ یورو زون میں مہنگائی کی شرح مئی میں 8.1 فیصد تھی ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں شرح سود کو بڑھا کر قیمتوں میں اضافے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں اور یوکرین میں جاری جنگ یورپ میں مہنگائی کی اہم جوہات ہیں۔