مزید خبریں

چین میں سیلاب سے 10افراد ہلاک‘ 18لاکھ متاثر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے صوبے ہنان میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ رواں ماہ کے آغازہی سے صوبے میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے دوران تودے گرنے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی علاقوں میں 18لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 2لاکھ 86ہزار کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔