مزید خبریں

امریکا نے اسدی حکومت سے تعلقات بحال کرنے کی تردید کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کی اعلیٰ سفارت کار نے واضح کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ شامی صدربشارالاسد کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے یا ان کی بحالی یا حکومت پرعاید پابندیاں اٹھانے کا کوئی منصوبہ نہیںرکھتی ۔معاون وزیرخارجہ برائے مشرق قریب امور باربرا لیف نے امریکی قانون سازوں کو بدھ کو بتایا کہ بشارالاسد اور ان کے ارد گرد موجود لوگ شام میں جاری بحران کے سیاسی حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔