مزید خبریں

کیلیفورنیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ‘ 4 اہلکار ہلاک

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فوج کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 ہلاک اور ایک لاپتا ہوگیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ تباہ ہونے والے ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں جوہری مواد ہونے کی اطلاعات درست نہیںہیں۔ امریکی مقامی میڈیا میں لاپتا پانچویں فوجی کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جنوبی کیلی فورنیا میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ میکسیکو کی سرحد سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر گلیمس کے قریب تھا۔