مزید خبریں

عراقی کردستان میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملہ

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے نیم خود مختار صوبے کردستان کے شہر اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب ڈرون حملے میں 3افراد زخمی اور کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں ایک ریستوران اور کئی کاروں کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب کسی گروہ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔دوسری طرف کردستان کے صوبائی وزیر صحت سامان برزنجی نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرون حملے میں زخمی افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔