مزید خبریں

شیرشاہ ،نالے میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیرشاہ جناح روڈ آ ٹا مل کے قریب بدھ کو نالے میں گرنے والی 4سالہ بچی کی لاش جمعرات کی صبح نالے سے نکال لی گئی ذکیہ دختر سکندر علی نالے کے قریب کچی آبادی میں رہائش پذیر تھی جو بدھ کو کھیلتے ہوئے نالے میں گر گئی تھی ،اہل محلہ نے واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اہل محلہ نے شہری انتظامیہ کو بچی کے نالے میں گرتے ہی شہری انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا،اگر بروقت کارروائی کی جاتی تو بچی کو زندہ حالت میں نالے سے نکالاجاسکتا تھا۔