مزید خبریں

ٹیلی کام سیکٹرقومی خزانہ کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ قرار

 

اسلام آباد (اے پی پی)اقتصادی سروے میں ٹیلی کام سیکٹر کو قومی خزانہ کے لیے آمدنی کا ایک اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جولائی سے مارچ مالی سال 2022ء کے دوران ٹیلی کام سیکٹر نے ٹیکسوں، ریگولیٹری فیس، ابتدائی اور سالانہ لائسنس فیس، ایکٹیویشن اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں قومی خزانے میں 163.3ارب روپے کا حصہ ڈالا۔اقتصادی سروے میں حکومت نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ آئی ٹی کی صنعت کو فروغ دینے سے قومی خزانہ کے لیے ٹیکسوں کے حصول کی مد میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔