مزید خبریں

رواں سال1757ارب روپے سے زائد ٹیکس چھوٹ دی

 

اسلام آباد(صباح نیوز)ایک طرف ملکی خزانہ خالی ہونے کا رونا رو رہے ہیں تو دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال1757 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی گئی،انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، تجارتی معاہدوں ، ایکسپورٹ اور الاؤنسز کی مد میں بھاری ٹیکسز معاف کیے گئے۔ اقتصادی سروے 2021-22 کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال 1757 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دی ،جن میں سے ایف بی آر نے399 ارب66 کروڑ روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ دی ،سیلز ٹیکس کی مد میں ایک ہزار 14ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں342 ارب89 کروڑ روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آزاد ترجیحی تجارتی معاہدوں کے تحت46 ارب10 کروڑ روپے کی کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ دی گئی ، ایکسپورٹ سے متعلق51 ارب روپے سے زائد کی کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ دی گئی، اسی طرح الاؤنسز کی مد میں10 ارب62 کروڑ روپے سے زائد کی انکم ٹیکس چھوٹ دی گئی ۔