مزید خبریں

Jamaat e islami

زرداری کی فضل الرحمن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو

 

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔ آصف زرداری نے پی ڈی ایم حکومت کی 2 ماہ کی کارکردگی پر
مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ملکی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے پی ڈی ایم جماعتوں کو مل کر کام کرنے اور آج پیش ہونے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی تجویز دی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو اس پر مزید اقدامات تیز کرنے کیلیے کہا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔