مزید خبریں

انتخابات کا اعلان ، افسران کے تبادلے غیر قانونی ہیں،ندیم قاضی

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی و سینئر نائب صدر شعیب جعفری نائب صدر زمان قریشی رضوان احمد گدی فہیم آرائیں و دیگران نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے شیڈویل کے اعلان کے بعد حیدرآباد میں سرکاری محکموں اور پولیس میں ٹرانسفرپوسٹنگ غیر قانونی ہے اس کے علاوہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد بھی الیکشن پر اثر
ڈالنے اور غیر قانونی ہیں اس کے ذریعے صوبائی حکومت و اتحادی جماعتیں من پسند نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں اور الیکشن کمیشن واضح قوانین و ہدایات کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات کو منصفانہ وغیر جانبدارانہ بنانے کیلیے حال ہی میں کیے گئے تبادلے واپس لیے جائیں اور نئی پوسٹنگ پر پابندی لگائی جائے ترقیاتی کاموں پر بھی عمل درآمد الیکشن تک روکا جائے تاکہ دوسرے ملازمین میں پھیلی بے چینی دور ہوسکے ۔