مزید خبریں

چین سے ملکر توانائی کے شعبے کو فروغ دینگے‘امتیاز شیخ

کراچیّ(نمائندہ جسارت)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ملکر توانائی کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے ملاقات کی، جس میں تھر کول اور توانائی کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امتیاز شیخ نے کہا کہ تھرکول سے نکلنے والے کولے سے گیس،فرٹیلازر اور آل کو سی پیک کا حصہ بنایا جائے۔ ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے توانائی کے شعبے میں تعاون کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔