مزید خبریں

پانی پورا کرنے کیلیے ڈیمز پرکام شروع کردیا ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سیدخورشید احمدشاہ نے کہا ہے کہ پانی پورا کرنے کیلیے ڈیمز پرکام شروع کردیا ہے، عمران خان جو ملک توڑنے کی باتیں کررہاہے اس پر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہونا چاہیے اگر ہم میں سے کسی نے یہ بات کی ہوتی تو پتہ نہیں ان کا کیا حشر ہوتا؟ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے مختلف ڈیمز کی تعمیر پرہنگامی بنیادوں پر
کام شروع کردیا ہے جبکہ بلین ٹری منصوبے میں ہونیوالی کرپشن کو منظرعام پر لانے سے بچنے کے لیے کے پی حکومت نے خود آگ لگائی ہے لہٰذا س کی تحقیقات کرائی جائے۔پیپلزپارٹی کے رہنماؤں فیصل کریم کنڈی اور چودھری منظور کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حالات جو بھی ہیں سب کو مقابلہ کرنا ہے،جو کام چار سال میں نہیں ہوئے ان پر تیزی سے کام شروع ہو چکا ہے ،پہلے مہمند اور تربیلا ڈیم کے دورے کیے۔12 جون کو بھاشا ڈیم کا دورہ کرونگا۔ہماری کوشش ہے پاکستان کے زراعت کے شعبے کو مضبوط کیا جائے ،ماضی میں ہم گندم میں خود کفیل رہے اب تین ملین ٹن گندم باہر سے امپورٹ کر رہے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخواہ کو دو فیصد پانی کم مل رہا ہے۔پانی کے مسائل کو حل کرنے اور کمی کو ختم کرنے کے لیے نئے پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں ،جن پروجیکٹ پر کام جاری ہے انہیں جلد مکمل کریں گے،آج باتیں ہو رہی ہیں کہ ہم آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے پاس مدد کے لیے جاتے ہیں ۔ رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی کا مقصد صرف اور صرف وزیراعظم کی کرسی کا حصول ہے،ایک طرف کہتے ہیں استعفیٰ دیے دیے اور دوسری طرف سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں استعمال کر رہے ہیں۔دعوے سے کہتا ہوں خیبرپختونخوا میں جنگلات میں لگنے والی آگ میں صوبائی حکومت ملوث ہے تاکہ ملین ٹری منصوبے میں ہونیوالی کرپشن کو چھپایا جا سکے۔عمران خان کی انا اور ضد نے کہیں کا نہیں چھوڑا۔