مزید خبریں

ملتان اسٹیڈیم 14 سال بعد نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا

ملتان ( سید وزیر علی قادری) شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کا شکار اولیائے کرام کے شہر ملتان کے باسیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ کر کرکٹ سے اپنی دیوانگی کا لوہا منوا لیا۔ پاکستان اورویسٹ انڈیز ٹیموں کی اسٹیڈیم میںآمد سے قبل ہی داخلی و خارجی دروازوں کو بند کردیا گیا تھا۔ شدید گرمی و دھوپ میں سہ پہر 4 بجے میچ شروع ہوا تو پویلین میں بیٹھے شائقین کا جذبہ قابل دید تھا۔شائقین نے ٹیم کا بھرپور استقبا ل کیا۔ اس موقع پرملتان اسٹیڈیم نعرے تکبیر اورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ شائقین کرکٹ نے خیرمقدمی نعرے لکھے ہوئے بینر تھامے رکھے تھے۔ پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔