مزید خبریں

فائبرجونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد15جون سے ہوگا

پشاور(جسارت نیوز) کم بیکس اسپورٹس پاکستان اینڈ ٹیکنی فائبر جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ 15 جون سے پاکستان ٹینس کلب شاہی باغ پشاور میں شروع ہوگی جس میں خیبر کے انٹر نیشنل ، نیشنل اور لوکل کھلاڑیوں کو ایک ماہ تک کوالیفائیڈ کوچز دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دینگے ، ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمرآیاز خلیل اور سابق ٹینس کھلاڑی و نیشنل کوچ اسرار گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ کم بیکس اسپورٹس پاکستان اینڈ ٹیکنی فائبر کے تعاون اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شاہی باغ ٹینس کلب میں 15 جون سے ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہوگا کیمپ کا افتتاح اکائونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا مرتضیٰ خان کرینگے ، ان کے ہمراہ ڈی جی اسپورٹس خیبرپختونخوا خالد خان ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ، صدر ڈی آئی جی سلیم مروت، سی ای او کم بیکس اسپورٹس پاکستان عمر سعید ، ڈائریکٹر کم بیکس اسپورٹس سید عارف علی ، ڈاکٹر فرحت عباس سمیت دیگراہم شخصیات شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں تین کیٹگریز کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائیگی ، اے کیٹگری میں انٹر نیشنل کھلاڑی شامل ہونگے ۔ بی کیٹگری میں نیشنل کھلاڑی اور سی کیٹگری میں لوکل کھلاڑی شرکت کرینگے ۔