مزید خبریں

رانا اسلم یاسین کی جانب سے رانا زمان علی خان کے اعزاز میں عشائیہ

ریاض ریجن کے رہنمائوں اور
پارٹی کارکنوں کی بھر پور شرکت
ریاض سے وسیم خان کے مطابق عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنارہ ہوٹل کے مالک میزبان رانا اسلم یاسین نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک وقوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہوتا ہے، رانا زمان علی جیسے نوجوان اپنے عزم جوش اور ولولے سے دیار غیر میں پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔ رانا اسلم یاسین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اقتدار کی نہیں بلکہ مضبوط روشن خوشحال اور جمہوری پاکستان کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہے۔
رانا زمان علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان قیادت سے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں میاں برادران کا کردار ریڑھ کی ہڈی کا مقام رکھتا ہے۔ رانا زمان علی نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین کے بیانے پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ہمیں اپنے قائدین پر فخر ہے اور ان کے مشن کی تکمیل میں پیش پیش رہیں گے۔
تقریب سے طارق باجوہ، رانا زبیرعلی،اسد وڑائچ، حاجی ارشد، حاجی جمیل مڈاھر، حافظ مڈاھر پلاسٹک فیکٹری والے، عثمان چیمہ اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے دیارغیرمیں پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے پررانا اسلم یاسین اوررانا زمان علی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔