مزید خبریں

چیئرمین میمن لیڈرشپ فورم (سعودیہ) سراج آدمجی کےاعزازمیں استقبالیہ۔

گذشتہ دنوں سراج آدم جی چیئرمین میمن لیڈر فورم (ایم ایل ایف – سعودیہ چیپٹر) کو ان کی خدمات پر ایم ایل ایف کی جانب سے امقامی ہوٹل میں شانداراستقبالیہ ڈنردیا گیا۔ اس موقع پر ایم ایل ایف ایم ایل ایف گلوبل کے صدر عبدالرحیم جانو، چیئرمین اختر یونس عارفا، انیس عارفا اور افضل آدھیا نے ایم ایل ایف میں ان کی عمدہ پرفارمنس کی تعریف کی اور سراہا۔ جواب میں سراج آدمجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کی شام اچھی گزری ہوگی۔ میں آپ کے ساتھ رہ کر بہت خوش اور مدعو کرنے پرخوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میں افضال آدھیا، ایم ایل ایف ٹیم کا، رحیم جانو صدر ایم ایل ایف گلوبل کا تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں میمن لیڈرشپ فورم (سعودی چیپٹر) کا چیئرمین ہوں۔ اس ملاقات کا مقصد میمن کمیونٹی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے ایک دوسرے کو متعارف کرانا ہے۔ ایم ایل ایف کا بنیادی مقصد ایم ایل ایف کی کاروباری برادری کے لیے تجارتی روابط کا نیٹ ورک بنانا ہے۔ آخر میں، میں اپنا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ رحیم جانو صدر ایم ایل ایف گلوبل، افضل آدھیا ایگزیکٹو ممبر، کنوینر جاب پورٹل اور روزگار سکیم ایم ایل ایف، شبیر منشا نائب صدر، ایف پی سی سی آئی اختر ارفع، صدر ایم ایل ایف پاکستان حمزہ تابانی، چیئرمین ایم ایل ایف، جعفر جی ایم ، صدر کے سی سی آئی اقبال ایڈوانی، گلوبل ایم ایل ایف یو اے ای چیپٹر، ایم ایل ایف لیڈر شپ کونسل کے ممبر رفیق سلیمان، ایم ایل ایف پاکستان چیپٹر کے ایگزیکٹو ممبرجاوید جیلانی کا۔ سب کا بہت بہت شکریہ۔