مزید خبریں

’ نیسلے پاکستان‘ PCSIRاور پنجاب یونیورسٹی کا اشتراک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیسلے پاکستان نے فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی یوم تحفظ خوراک ’محفوظ خوراک، بہتر زندگی‘ کے عنوان سے منایا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) شعب خان جدون نے کہا’ PFAفوڈ سیکورٹی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ہم ملاوٹ کو روک کر اور ہر ممکن طریقے سے غذائی اجزاء کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنا کرخوراک کی حفاظت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے صنعت کے ساتھ مسلسل کام کرتے ہیں۔ڈی جی ،پاکستان کونسل آف سائنٹفکن اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) ڈاکٹر قرۃ العین سید نے کہا کہ خوراک کے معیارات صارفین کی صحت کے تحفظ اور تجارت میں منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ سائنس پر مبنی خوراک کے معیارات خوراک کی حفاظت کی بنیاد ہیں۔ہیڈ آف کوالٹی نیسلے پاکستان ثمرین سحر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ خوراک صحت مند زندگی کی کنجی ہے۔ صحت مند کل کے لیے محفوظ خوراک کو یقینی بنانے کے لیے آج کیے گئے اقدامات ایک صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔