مزید خبریں

چاول کی بر آمدات کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے ،عبدالرحیم جانو

رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (REAP)کی جانب سے ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت چیف سیکرٹری سندھ کے اعزا ز میں ظہرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر سندھ حکومت کے افسران ، سابق چیئرمین REAPعبد الرحیم جانو کے علاوہ ممبران مینیجنگ کمیٹی اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات بھی موجو د تھیں ۔ تقریب سے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے سینئر وائس چیئرمین REAPمحمد انور میانورنے بتایاکہ چاول کی مجموعی بر آمدات میں صوبہ ئِ سندھ کے چاول کا بڑا حصہ ہے ۔اسی لیے REAPکے سینئر وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت سندھ کے تمام متعلقہ اداروں خصوصاََ چیف سیکرٹری سندھ اور محکمہئِ زراعت کے ساتھ کئی ملاقاتیں کیں ۔ REAPنے چاول کی بر آمدات کی بہتری اور پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت سندھ کو اپنی تجاویز پیش کر دی ہیں ۔ ہم شکر گزار ہیں کہ سندھ حکومت نے ہماری تجاویز پر عمل در آمد کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ انہوں نے فائٹو ٹرون منصوبے کی منظوری پر صوبائی سیکرٹری زراعت حکومت سندھ اعجاز احمد مہیسر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔ یہ منصوبہ زراعت کے شعبے میں انقلاب لائے گا۔