مزید خبریں

یو نائٹیڈ بزنس گروپ کا اجلاس آج لاہور میں منعقد ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کی مرکزی کورکمیٹی کا اجلاس جمعرات کو لاہور میں چیئرمین یو بی جی شہزاد علی ملک کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔اجلاس میں یو بی جی کے صدر زبیرطفیل، سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری، چاروں صوبوں کے چیئرمین اور دیگر رہنما شریک ہوں گے۔اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کے دسمبر2022میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا اور یو بی جی فیڈریشن الیکشن کے لیے اسلام آباد سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ناموں ر غور کرے گا۔ واضح رہے کہ افتخار علی ملک کی چیئرمین شپ سے ریٹائرمنٹ اور ایس ایم منیر کی کینیڈا روانگی کے سبب طویل عرصہ کے بعد یونائٹیڈ بزنس گروپ کا اجلاس دونوں رہنمائوں کی غیرموجودگی میں ہوگا تاہم اجلاس میں نوجوان تاجر رہنما مومن علی ملک بھی خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔