مزید خبریں

ٹنڈوجام:سندھ زرعی یونیورسٹی کے ملازمین کا سود خوروں کیخلاف احتجاج

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین کی یونین کے صدر اصغر خاص خیلی غلام نبی مری غلام رسول وسطڑو محمد عثمان میر جت سمیت دیگر ملازمین یونیورسٹی کے ملازمین کو سود دینے والے عید خان پٹھان عامر خان پٹھان کمار گجراتی اور چمن داس کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں جب مشکل حالات تھے تو انہوں نے ملازمین کی مجبوریوں سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے انھیں رقم دی تھی اب صورتحال یہ کہ اس رقم سے تین گنا رقم ملازمین دے چکے ہیں لیکن سود کی رقم اب بھی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملازمین کے اے ٹی ایم کارڑ اور چیک بک ان کے پاس ہے جس کی وجہ سے ملازمین ان کے پاس گروی بنے ہوئے ہیں سود دینا قانوناً جرم ہے لیکن انتظامیہ ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوں نے ایس ایس پی حیدرآباد اور کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ وہ سود خوروں کیخلاف کاروائی کرکے غریب ملازمین کی جان چھڑائیں۔