مزید خبریں

شوکت ترین کے حوالے سے الزامات بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کی تردیدکی ہے۔ایک بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں، خود شوکت ترین نے بھی اس کی تردیدکردی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ذاتی مفادات کے لیے ادارے اور قیادت پر الزامات اور جھوٹ بولنا قابل مذمت ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ادارہ ایسی حرکت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبشلمنٹ میں سے کسی نے مجھے عمران کو چھوڑ کر شہباز حکومت میں جانے کا نہیں کہا۔شوکت ترین کا کہنا ہے کہ میں واضح طورپراس بات کی تردید کرتا ہوں جو مجھ سے منسوب کی گئی۔