مزید خبریں

قلعہ سیف اللہ میں المناک ٹریفک حادثہ ،22 افراد جاں بحق

ڈیر ہ اسماعیل خان (صباح نیوز/ آن لائن) بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں اخترزئی ادولہ کے مقام لورالائی سے ژوب جانے والی مسافر ویگن کھائی میں جاگری‘ حادثے میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد سمیت 22 افرادجاں بحق ہوگئے‘ جاں بحق افراد میں 12مرد، 5 بچے، 5 خواتین شامل ہیں‘ تحصیل کلاچی میں 8 لاشیں پہنچنے پر کہرام مچ گیا‘ ہر آنکھ اس سانحہ پر نم تھی۔ مسافر وین میں کل23 مسافر سوار تھے جس میں22 مسافر موقع پرجاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی کو کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا جس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔