مزید خبریں

اکائونٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد (آن لائن) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے کہا ہے کہ ڈسکوزکو 13 فیصد لائن لاسزکی رعایت ہے مگر عملاً بجلی کا نقصان17 فیصد ہے، کیسکو میں 65 فیصد بجلی چوری ہورہی ہے۔چیئرمین نیپرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوئے انہوں نے کمیٹی کو بتایاکہ بجلی صارفین کونیٹ میٹرنگ کی سہولت دینے سے نقصان ہورہا ہے، صارفین اپنی بجلی بھی پیدا کررہے ہیں اور بیچ بھی رہے ہیں، حکومت کا پریشرہے کہ صارفین سے بجلی لے رہے ہیں، ہمیں نقصان ہے۔ انہو ں نے مزید بتایا کہ 41 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، اس پر ممبر کمیٹی نے سوال کیا کہ اگر41 ہزارمیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے تو لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟ اس پر چیئرمین نے کہا کہ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے لیکن بدقسمتی سے فیول کی کمی کا شکارہیں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ بعض آئی پی پیزکوبجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود پیسے دیے جارہے ہیں، جب عوام بجلی لے نہیں رہے تو آئی پی پیزکوپیسے کیوں دیں؟ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ سی پی پی ایکپیسٹی پیمنٹ چارجزکے معاہدے کرتی ہے۔بعد ازاں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔