مزید خبریں

پنجاب اسمبلی، گستاخانہ بیانات کیخلاف مذمتی قرارداد جمع

لاہور (آن لائن) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنمانوں کی جانب سے خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیانات کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ مسلم لیگ (ق) کی رکن خدیجہ عمر کی جانب سے کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاست دانوں کے توہین آمیز کلمات قابل مذمت ہیں ،بھارت تمام اقلیتیں ہندو انتہا پسندی کا شکار ہیں ان کی وجہ سے بھارت میں انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے ،یہ اشتعال انگیزی اور افسوسناک عمل مسلمانوں کے خلاف شدید نفرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین انتہائی گھنائونا عمل ہے، اس پر بھارتی مسلمان ہی سراپا احتجاج نہیں بلکہ دنیا کا ہر مسلمان بھارتی ترجمانوں کی لعنت و ملامت کر رہا ہے۔ مطالبہ ہے او آئی سی اور اقوام متحدہ بھارت کے سیاستدانوں کی جانب سے توہین آمیز بیانات کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام مسلمان ممالک بھارتی منصوعات سمیت بھارت کا مکمل بائیکاٹ کر یں۔