مزید خبریں

سندھ ہائیکورٹ ‘ دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنیکی اجازت

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرا کیس، عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالتی حکم نامہ3 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں عدالت نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی، بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جانا چاہے یا رہنا چاہے رہے سکتی ہے، مکمل آزاد ہے، تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے، کیس کے تفتیشی افسر عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ اور عدالت میں ریکارڈ کرایا گیا بیان بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ دعا زہرا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔ عدالت نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔