مزید خبریں

عمران خان کے زرتاج اور ملیکہ کو سراہنے پر دیگر خواتین سیخ پا

اسلام آباد( آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے گزشتہ روز خواتین ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔عمران خان کو لانگ مارچ کے دوران خواتین کے کردار کی رپورٹ پیش کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے رپورٹ میں ملیکہ بخاری اور زرتاج گل کی تعریف کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملیکہ بخاری اور زرتاج گل نے پولیس تشدد اور شیلنگ کا سامنا کیا۔شاہ محمود کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر دیگر خواتین پر سیخ پا ہو گئیں۔خواتین نے عمران خان کو کہا کہ ہم نے ڈی چوک پر بدترین شیلنگ کا مقابلہ کیا اور رپورٹ میں ہمارا ذکر بھی نہیں۔متاثرہ خواتین نے دی گئی رپورٹ دکھانے کا بھی مطالبہ کیا،خواتین نے کہا کہ ہم ڈی چوک پر شیلنگ سے بے حال ہوئیں لیکن میدان نہیں چھوڑا، سڑکوں پر ہم نے مقابلہ کیا اور سارا کریڈٹ کنٹینر پر موجودہ افراد کو دیا جا رہا ہے۔