مزید خبریں

او آئی سی ملعونہ نوپور شرما کیخلاف بھرپور آواز بلند کرے ،حافظ احمد علی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (س)کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ احمد علی نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے اسلام دشمنی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اس کو لگام دینا لازم ہوچکا ہے ،او آئی سی ملعونہ نوپور شرما کی گستاخی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے۔ حافظ احمد علی نے کہا کہ مسلم ممالک بھارت کا معاشی واقتصادی بائیکاٹ کریں ،حکومت پاکستان بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے صرف مذمت سے کام نہ چلائے ،بھارت کو سخت ترین پیغام دیا جائے۔