کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چودھری نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کا سفر ہمارے طلبہ اور نوجوان نسل نے طے کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رینجرز ٹریننگ سینٹر کا دورہ کرنیوالے 15 مختلف جامعات کے 200 سے زائد فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ۔