مزید خبریں

مویشی منڈی میں وی آئی پی بلاکس کی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں سنت ابراہیمی کا فریضہ انجام دینے کے لیے پاکستان بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،6 ہزار سے زائد قربانی کے جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں جس میں خوبصورت بھیڑیں اور دنبے بھی شامل ہیں۔ سپر ہائی وے مویشی منڈی میں وی آئی پی بلاک کے اسٹالز کی بکنگ میں تیزی آگئی ہے ، ساہیوال کے خوبصورت جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن نے بتایا کہ وی آئی پی بلاک میں 21 سے 22 اسٹالز ہیں، جبکہ ساہیوال کے خوبصورت جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں اور لوکل فارم والے منڈی میں آنے کے لیے بے تاب ہیں، وی آئی پی بلاک منڈی کا وہ بلاک ہوتا ہے جو قربانی کے جانوروں کی نمائش کے لیے سجایا جاتا ہے اور پورے پاکستان کے بہترین جانور یہاں لائے جاتے ہیں۔مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر مظفر حسن نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کی صحت کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے اس لیے منڈی میں انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ6 ہزار سے زاید جانور منڈی میں پہنچ چکے ہیں اور ملک بھر سے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔