مزید خبریں

اورنگی میں پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ سلمان فارسی مسجد کے نزدیک اقبال مارکٹ تھانے کی حدود میں موبائل فون چھیننے والے اور پولیس اہلکاروں میں مقابلہ، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دو شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی، پولیس کی فائرنگ سے دو ڈکیت ہلاک، زندہ بچ جانے والے ایک ڈکیت کو عوام نے ہلاک کردیا۔تینوں ڈاکوئوں کی عمر بیس سے پچیس سال ہوگی ،ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں تین ڈکیتوں کو عوام نے پکڑ کر ہلاک کیا تھا۔