مزید خبریں

بھارت اقلیتوں کے لیے جہنم بن چکا ہے ‘مورس سنی

کراچی (پ ر)کرسچن فائونڈیشن کے صدر مورس سنی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے نبی ؐکی شان میں بی جے پی کے عہدیداروں کی گستاخی کی مسیحی برادری پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم مسلمانوں کے ساتھ مل کر بھارت کے اس گستاخانہ اقدام کے خلاف پوری قوت کے ساتھ احتجا ج کرینگے ‘ بھارت اقلیتوں کا جہنم بن چکا ہے ۔انسانی حقوق کی پامالی پر سلامتی کونسل نوٹس لے اوراقلیتوں کو بھارت میں تحفظ فراہم کیا جائے اور انہیں دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔