مزید خبریں

چیئرمین سینیٹ الیکشن‘اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل عدالت عظمیٰ میں دائر

ااسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلہ کے خلاف اپیل عدالت عظمیٰ میں دائر کردی ہے۔سابق وزیر اعظم کی طرف سے دائر اپیل میں موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سنگل اور ڈویژن بینچ کا فیصلہ قانون و حقائق کے منافی ہے،ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ کے ڈپٹی اسپیکر رولنگ فیصلے میں طے پیرامیٹرز کے برعکس ہے،میں نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ لیے، میرے حق میں پڑنے والے 7 ووٹ پریزائڈنگ افسر نے بد نیتی سے غلط مسترد کیے۔اپیل میں استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔