مزید خبریں

ـ4ارکان پار لیمنٹ وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے4 ارکان پارلیمنٹ کو معاون خصوصی تعینات کر نے کی منظور ی دے دی۔ شہباز شریف کے معاون خصوصی میں محمد جنید انوار، سینیٹر حافظ عبدالکریم، رومینہ خورشید عالم اور شیخ فیاض الدین شامل ہیں۔ چاروں معاون خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہو گا، محمد جنید انوار وزیراعظم شکایات سیل کے سربراہ ہوں گے۔ جنید انوار کا کہنا تھا کہ اعتماد کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکر گزار ہوں، اپنی ذمے داریاں پوری محنت اور اخلاص سے نبھائوں گا، حکومت ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔