مزید خبریں

پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019ء ختم

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2019ء گزشتہ رات12 بجے ختم ہوگیا، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سال2013ء کے بلدیاتی ادارے بحال ہوگئے۔ بتایا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2019ء بزدار دور حکومت میں بذریعہ آرڈیننس نافذ کیا گیا، جسے بزدار حکومت اپنی ہی اسمبلی سے منظور نہ کرا سکی، جس کے باعث مذکورہ آرڈیننس کی مدت کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ علاوہ ازیں پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2019ء کے خاتمے کے بعد پنجاب بھر کے 229 لوکل گورنمنٹ ادارے بحال ہوگئے۔ تاہم بلدیاتی نمائندے بحال نہیں ہوسکے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ2013ء کے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی نئی صف بند کی جائے گی۔