مزید خبریں

حج پرجانے والے بچوں کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار

اسلام آباد (صباح نیوز) سعودی ہدایات کے مطابق ہر عمر کے بچوں سمیت عازمینِ حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا‘ تمام عازمینِ حج سے اپیل ہے کہ وہ روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں بصورت دیگر انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔