مزید خبریں

لائیوا سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،حیدر علی خان

فیصل آباد (اے پی پی) لائیوا سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم اس ضمن میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فی کس آمدنی کے لحاظ سے گوشت کی وافر مقدار میں ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور پاکستان کے غریب عوام بھی گوشت کے استعمال کی مقدار میں اضافہ سے مستفید ہو سکیں۔محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیر ی ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹرڈاکٹر حیدر علی خان نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت فی کس سالانہ کے حساب سے عام افراد کو 8کلو گرام گوشت میسر ہے جبکہ آسٹریلوی سالانہ 140 کلو امریکی 90برطانوی 85اور جرمن 72 کلو گوشت فی کس استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوشت کی مذکورہ مقدار میں 40فیصد بڑا 33 فیصد چھوٹا اور 4فیصد مرغی کا گوشت شامل ہے۔