مزید خبریں

نصرتِ دین اور خواتین

…رحمت

…حلال کھاؤ

فیصل آباد، گھی ملز کافیئپرائس شاپس پر 10روپے فی کلو رعایت دینے کا اعلان

فیصل آباد(اے پی پی) فیصل آباد میں گھی ملز نے ابتدائی طور پر 100 فیئر پرائس شاپس پر 10 روپے فی کلو رعایت دینے کا اعلان کیاہے جبکہ حکومتی سبسڈی اس کے علاوہ ہوگی۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں رکن صوبائی اسمبلی رائے حیدر کھرل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شیخ اعجاز احمد،سابق ایم این اے میاں عبدالمنان، رکن پنجاب اسمبلی محمد اجمل چیمہ، ڈپٹی کمشنرسہیل اشرف،سی پی او علی ناصر رضوی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اراکین اسمبلی نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول میکانزم پر عملدرآمد کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میگا مارٹس نے بھی ڈی سی کانٹرز پر اشیاکی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔