مزید خبریں

ریجنل کسٹم آفس سکھر کی جانب سے ضبط کیے گئے سامان کی نیلامی کا انعقاد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ریجنل کسٹم آفس سکھر کی جانب سے ضبط کیے گئے سامان کی نیلامی کا انعقاد 9 جون 2022 بروز جمعرات صبح 10 بجے کسٹم آفس میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔سکھر چیمبر کے سیکرٹری جنرل محمد نعمان آرائیں کے مطابق نیلام کیے جانے والے سامان میں نئی گاڑیاں، ٹائر، کنفیکشنری، کوکنگ آئل، کپڑے،الیکٹرانک اپلائنسز، کمپیوٹر ایکسیسریز و دیگر اشیاء کی بڑی تعداد شامل ہے۔ اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز سکھر منو مل کی جانب سکھر چیمبر کے ممبران کو اس نیلامی میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔