مزید خبریں

غیر ملکی فنڈنگ کیس:پی ٹی آئی نے اکبر بابر کی رپورٹ مفروضہ قرار دے دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران اکبر ایس بابر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے‘ پی ٹی آئی کے وکیل نے ایس بابر کی جائزہ رپورٹ مفروضوں پر مشتمل قرار دیدی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کمیٹی نے محنت تو بہت کی لیکن نتائج بالکل غلط نکالے۔ اکبر ایس بابر کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ انور منصور خود اسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہی نہیں ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ انور منصور کا خود ہونا ضروری نہیں‘ فریقین کی ٹیمیں موجود تھیں۔ پی ٹی آئی فنانشل ایکسپرٹ نجم شاہ کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کی جمع کرائی گئی جائزہ رپورٹ مفروضوں پر مشتمل ہے‘ رپورٹ میں اصل دستاویزات کے بجائے فوٹو اسٹیٹ کاپیاں لگائی گئیں۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آئے، رانا ثنا اللہ کو خط لکھا ہے کہ تحقیقات کرائی جائیں۔