مزید خبریں

Jamaat e islami

پرانے اور نئے سب چور ہیں ، کیسے حمایت کریں‘ پروفیسر ابراہیم

بنوں( صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کے مشکل وقت میں جماعت اسلامی نے کسی کی بھی حمایت نہیں کی چونکہ سب پرانے اور نئے چور ہیں تو ہم کیسے ان کی حمایت کرسکتے ہیں پورے ملک میں جہاں آگ لگی ہے خدا اور ان کے رسول کے پیغامات و احکامات سے روگردانی کی وجہ ہے ،تمام روایات دین کے تابع بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں کے علاقہ اسماعیل خیل میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر اجمل خان،نائب امیر و حلقہ پی کے 100 کے امیدوار حاجی اختر علی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ناصر خان، جے آئی یوتھ خیبر پختونخوا کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالروف قریشی، مولانا تمیزالدین، حاجی صدیق خان، حلقہ شہر کے امیر مولانا ہدایت اللہ، صدر جے آئی یوتھ ابرار زمان، حلقہ پی کے 100 یوتھ کے صدر اعجاز خان، ملک امشاد اللہ، مولانا عارف اللہ، سابق جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا اعجاز خان، حافظ گل باز خان و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیاں اور مفلر پہناکر انہیں خوش آمدید کہا گیا۔