مزید خبریں

حریت رہنمامصدق عادل کے انتقال کے ایک دن بعد انکی والدہ بھی چل بسیں

سری نگر (صباح نیوز) جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما (مرحوم) محمد مصدق عادل کی والدہ منگل کو ضلع باہمولہ کے قصبے سوپور میں انتقال کرگئیں‘ وہ عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کافی عرصے سے علیل تھیں۔ محمد مصدق عادل بھی گزشتہ روز اپنے آبائی قصبے سوپور میں انتقال کر گئے تھے۔ مصدق عادل آزادی کے ممتاز رہنمائوں میں شامل تھے اور جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے والے رہنما تھے۔انہوں نے 1965ء کے بعد کئی سال تک جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔