مزید خبریں

دعا زہرا کی عمر کا تعین ہوگیا، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گرین ٹاؤن کی رہائشی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے۔کراچی سے مبینہ طور پر لاپتا ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی عمر کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، پولیس سرجن ایج سرٹیفکیٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر تقریباً 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔دعا زہرا کی عمر کا اندازہ لگانے کے لیے جانچ سول اسپتال کراچی کی وومن میڈیکولیگل آفیسر ڈاکٹر لاریب گل نے کی ہے۔میڈیکل رپورٹ آج عدالت میں پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس حکام نے دعازہرا اور اس کے شوہر ظہیر کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا گیاتھا، جہاں دعا زہرا نے والدین سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔