مزید خبریں

حکومت کے پاس ہر چیز کا علاج اشیاء کی قیمتیں بڑھانا ہے،حماد اظہر

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل پنجاب حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ہر چیز کا علاج اشیاء کی قیمتیں بڑھانا ہے، 3 روز میں ڈالر6 روپے مہنگا ہوگیا، امپورٹڈ مکمل حکومت ناکام ہوچکی، بروقت انتخابات نہ ہوئے تو صورتحال بہت خراب ہوجائیگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈالر ایک دن میں 2 روپے 85 پیسے مہنگا ہوگیا، حکومت کے پاس ہر چیز کا علاج قیمتیں بڑھانا ہے، 3 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 6 روپے اضافہ ہواہے، آج تاجربرادری کو حکومت پر اعتماد نہیں، روپیہ 55 دن کے اندر 23 روپے قدر کھوچکا ہے۔سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ تجربہ کارحکومت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، 27 پاورپلانٹ پاکستان کی ملکیت ہی نہیں، حکومت نے شروع دن سے ہی کوئی فیصلہ سازی نہیں کی، یہ لوگ دعا کررہے کہ بارش ہوجائے تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہو، عمران خان نے عوام کو ریلیف فراہم کیا۔سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا کہ حکومت اگرچاہتی ہے حالات بہتر ہوں تو فوری انتخابات کرائے، اگر بروقت انتخابات نہ ہوئے تو صورتحال مزید خراب ہوجائیگی۔